ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی کی جانب سے کرسمس کے موقع پرٹھٹھہ پولیس کے مسیحی ملازمان کو اپنے دفتر میں مدعو کیا گیا
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی جانب سے ٹھٹہ پولیس کے اقلیتی ملازمان نے ایس ایس پی آفس میں شرکت کی اور ملازمان کو کرسمس کی مبارکباد دی اور اہلخانہ کی خیریت بھی معلوم کی اور مسیحی ملازمان کی خاطر تواضع کے بعد ایس ایس پی ٹھٹہ نے انہیں کرسمس کی خوشی میں مٹھائی اور خرچی کے تحائف دیے اور مذہبی تہوار کی خوشیاں منانے کیلئے تین روز کی چھٹیاں دے کر مزید نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کرسمس کی مناسبت سے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو سیکیورٹی انتظامات سخت کرنے کی بھی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ دیگر اقلیتوں کی طرح مسیحی برادری بھی اپنے مذہبی تہوار مکمل آزادی کے ساتھ اپنی روایات کے مطابق مناتے ہیں، ضلع ٹھٹہ میں مسیحی کمیونٹی کی محدود آبادی رہائش پذیر ہے تاہم کرسمس کی تقاریب اور عبادت گاہوں پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام ایس ایچ اوز کو اپنے علاقہ حدود میں مسیحی برادری کو تحفظ فراہم کرنے کے خصوصی احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں
Shares: