ایک اچھا انسان کون ہوتا ہے یمنی زیدی نے بتا دیا

0
60

اداکارہ یمنی زیدی جو کہ اپنے معصوم چہرے اور بہترین اداکاری کی وجہ سے شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں ، یمنہ ایک سال میں‌بمشکل ایک ہی پراجیکٹ کرتی ہیں اور شائقین کو اپنی اداکاری کے سحر میں‌جکڑ لیتی ہیں. یمنہ زیدی کا شمار بلاشبہ ٹی وی انڈسٹری کی بہترین اداکارائوں میں‌ہوتا ہے. یمنہ بہت کم انٹرویوز دیتی ہیں‌لیکن جب بھی انہیں بولتے سنا گیا ہے ہمیشہ اچھی اور سلجھی ہوئی بات کرتی ہیں. حال ہی میں ان سے ایک سوال ہوا اور سوال کیا ایک معروف میک اپ آرٹسٹ‌نے . میک آرٹسٹ عدنان انصاری نے حال ہی میں انسٹاگرام پر ایک وڈیو شئیر کی جس

کا کیپشن انہوں نے لکھاکہ میری خواہش ہے کہ میں‌ایک اچھا انسان بنوں‌، اللہ کا قرب حاصل کروں، انہوں نے یمنہ زیدی کو ٹیگ کرتے ہوئے سوال کیا کہ ایک اچھا انسان بننے کے لئے کیا ضروری ہے تو اداکارہ نے دل کا ایموجی بنا کر کہا کہ اس میں احساس کا ہونا ضروری ہے یعنی اگر کسی انسان کا دل اچھا ہے اور اس میں احساس ہے تو وہ ایک اچھا انسان ہے. یمنی زیدی کے جواب پر سوشل میڈیا صارفین نے کافی سراہا. عدنان انصاری جواب میں کہا کہ میں‌پوری کوشش کروں گا کہ ہمیشہ اچھا انسان بن کر رہوں اور ایسا انسان بنوں جو کسی کا دل نہ دکھائے.

Leave a reply