واشنگٹن :سولہ فٹ لمبا کرسمس ٹری وائٹ ہاؤس پہنچ گیا،میلانیا ٹرمپ کا کرداربھی سامنے آگیا،اطلاعات کےمطابق امریکی صدر کی سرکاری رہا ئش گاہ وائٹ ہاؤس میں سولہ فٹ لمبا کرسمس ٹری پہنچا دیا گیا ہے۔سولہ فٹ لمبےاس کرسمس ٹری کو بگھی پر وائٹ ہاؤس لایا گیا
تفصیلات کے مطابق وائٹ ہا ئو س میں خاتو ن اول میلانیا ٹرمپ نے کرسمس ٹری کا استقبال کیا۔بر طانوی خبر رسا ں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اہلیہ میلانیا ٹرمپ کے صدارتی محل میں کرسمس ٹری پہنچانے کی روایتی تقریب ہوئی۔
امریکی صدارتی محل کی جِھل مِل کرتی روشنیوں، برقی قمقموں اورسنہری ستاروں سے آرائش کا کام بھی جاری وساری ہے ۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ وائٹ ہاوس سٹاف اور رضاکاروں کے ساتھ ساتھ میلانیا بھی کر سمس کی تیا ریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔وا ضح رہے کہ اس کرسمس ٹری کو وائٹ ہاؤس میں کرسمس کے دن سجایا جائے گا۔