چودھری شجاعت کی طبیعت بارے پرنسپل سمز نے دی آگاہی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ اب چودھری شجاعت کے وینٹی لیٹرپر منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ،
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد نے کہا ہے کہ چو دھری شجاعت کی طبیعت بہتر ہو رہی ہے ،خوشی ہے چودھری شجاعت کے اہلخانہ نے سرکاری اسپتال پریقین کیا،چودھری شجاعت کے گھر والوں کے سوا کسی کو ملنے کی ضرورت نہیں
پروفیسر ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا تھا کہ چودھری شجاعت نے کل امریکی انتخابات سے متعلق بات کی ،چودھری شجاعت حسین کا بلڈ پریشر، آکسیجن اور شوگر لیول بہتر ہے، چودھری شجاعت کو اسپتال سے ڈسچارج کرنےکافی الحال کچھ نہیں کہہ سکتے،
پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر امجد کا مزید کہنا تھا کہ کل تک امکانات تھے کہ چودھری شجاعت وینٹی لیٹر پرجا سکتے ہیں ،اب چودھری شجاعت کے وینٹی لیٹرپر منتقل کرنے کا کوئی امکان نہیں ،
دوسری جانب پنجاب کی صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت کی طبیعت بہتر ہے،کورونا ایس او پیزپرعمل درآمد ضروری ہے، ماسک کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں ،ماسک پہننے کا طریقہ بھی اہمیت کا حامل ہے،
مسلم لیگ ق کے سربراہ چوھدری شجاعت حسین لاہور کی مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہیں ،ڈاکٹرافتخارایم ایس سروسزاسپتال کا کہنا ہے کہ چودھری شجاعت حسین کا کورونا ٹیسٹ منفی آ گیا ،میڈیکل بورڈ ممبران چودھری شجاعت کا طبی معائنہ کررہے ہیں
چوھدری شجاعت حسین کے کرونا ٹیسٹ کی رپورٹ آ گئی
انتہائی اہم شخصیت سے ملاقات کے لئے وزیراعظم کا دورہ لاہور شیڈول
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
چودھری شجاعت کا کرونا ٹیسٹ،ڈاکٹرز نے اہم فیصلہ کر لیا
انتہائی اہم شخصیت کی طبیعت خراب، ہسپتال منتقل، وزیراعلیٰ پنجاب،یاسمین راشد بھی ہسپتال پہنچ گئے
چوھدری شجاعت حسین کے ہسپتال میں داخلے کے بعد حکومتی شخصیات چودھری شجاعت کی تیمارداری کے لئے لاہور کے سروسز ہسپتال آئیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان نے چودھری شجاعت کی خیریت دریافت کی۔ دوپہر میں وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری پرویز الہیٰ سے ملے۔ ڈاکٹر یاسمین راشد بھی ہسپتال آئیں اور چوھدری شجاعت کی عیادت کی،بعد ازاں وفاقی وزیر انسداد منشیات اعظم خان سواتی بھی لاہور پہنچے اور چودھری برادران سے ملاقات کی۔ اعظم سواتی نے چودھری شجاعت حسین کو گلدستہ پیش کیا اور ان کی جلد صحتیابی کے لئے خصوصی دعا کی،رات گئے گورنر پنجاب چوھدری سرور بھی ہسپتال پہنچے اور چودھری شجاعت کی عیادت کی.