اداکارہ چترا کامراج کے شوہر نے اداکارہ کو خود کشی پر مجبور کیا پولیس
بھارتی اداکارہ چترا کامراج کے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ان پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو خودکشی پر مجبور کیا۔
باغی ٹی وی : بھارتی ریاست تامل ناڈو کی پولیس نے ٹی وی کی معروف اداکارہ و میزبان چترا کامراج کی خودکشی کے الزام میں اداکارہ کے شویر کو گرفتار کر لیا-
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے 9 دسمبر کو چنئی کے ہوٹل میں مردہ پائی گئی اداکارہ کے کیس میں اُن کے شوہر کو گرفتار کیا ہے جنہوں نے اس معاملے میں پولیس کو گمراہ کرنے کی بھی کوشش کی تھی۔
تحقیقات کے دوران پولیس نے اداکارہ کے موبائل فون سے شوہر سے متعلق آڈیو پیغامات ریکور اور شواہد جمع کیے۔
اداکارہ کی موت کے بعد شوہر نے چترا کامراج کا موبائل پولیس کو حوالے کرنے سے قبل اس میں سے تمام ہی پیغامات ڈیلیٹ کردیئے تھے۔
پولیس نے چترا کامراج کے شوہر کو گرفتار کرکے ان کے خلاف اداکارہ کو خودکشی پر مجبور کرنے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔
یاد رہے کہ اداکارہ نے رواں برس اگست میں بزنس مین ہیمانتھ سے منگنی کی تھی جس کےدو ماہ بعد ہی دونوں نے شادی رجسٹرڈ کرائی تھی اداکارہ کی خودکشی کی خبر سامنے آنے کے بعد گھروالوں نے پولیس سے تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔