قصور
چونیاں شہر کراچی جیسا بن گیا بھتہ مافیا کی شریف شہریوں کو بھتہ دینے کیلئے فون کال اگر بھتہ نہ ملا تو تمہارے بچوں کی بوری بند لاشیں کسی گندے نالے سے ملے گی شریف شہری پریشان اعلی حکام سے نوٹس کی اپیل
تفصیلات کے مطابق چونیاں سٹی کراچی شہر جیسا بن گیا ہے آئے روز کرائم کی شرح میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے گزشتہ دن شریف شہری فاروق جو کہ پیشہ کے لحاظ سے ایک سرکاری ملازم ہے کے گھر کے نمبر پر اس نمبر 03204886937 سے کال موصول ہوئی کہ ابھی میرے اس موبائل اکاؤنٹ نمبر پر بھتہ بھیجو ورنہ میں تمہارے بیوی بچوں کو قتل کر کے لاشیں بوری میں ڈال کر کسی گندے نالے میں پھینک دو گا مجھے تمہارے بیوی بچوں کی سکول اور کام کاج کے سلسلے میں گھر سے آنے جانے کی تمام صورتحال کا پتہ ہے اور میں انہیں کب لاپتہ کر دو گا تمیں پتہ بھی نہیں چلے گا شریف شہریوں کی طرف سے اس واقعہ کی پرزور مزمت کی گئی ہے اور تھانہ سٹی چونیاں میں پولیس کو شریف شہری کی طرف سے تحریری درخواست دے دی گئی ہے۔ عوامی و سماجی حلقوں کی طرف سے ڈی پی او قصور، آر پی او رینج شیخوپورہ، اور تمام قانون نافذ کرنے اداروں سے اس واقعہ میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی اپیل کی گئی ہے

Shares: