چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگارعدیل اشرف) احتجاج کرنے والے اساتذہ کا سمندر سڑکوں پر امڈ آیا، تحصیل بھر کے تعلیمی ادارے بند، لاکھوں طلباء وطالبات کا تعلیمی نقصان، ہزاروں مردوخواتین اساتذہ کا احتجاج،مین روڈ پر ریلی نکالی اور اسسٹنٹ کمشنر آفس کے باہر دھرنا دئیے رکھا

تفصیلات کے مطابق اساتذہ کے خلاف ہونے والی مبینہ حکومتی زیادتیوں اور سروس سٹرکچر میں تبدیلیوں پر چونیاں میں بھی ہزاروں اساتذہ اور دیگر محکموں کے ملازمین سراپائے احتجاج رہے۔

گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چونیاں سے اساتذہ نے ریلی نکالی اور مین روڈ چونیاں کو بنڈ کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر آفس پہنچ کر دھرنا دے دیا بعد ازاں اساتذہ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کرتے ہوئے ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت کے خلاف اور ان کے حق میں نعرے درج تھے۔

دھرنا میں انجمن تاجران صوفی محمد حنیف، محمد شفیع، بلال ہاشمی اور جماعت اسلامی کے مرکزی امیر میاں نزیر احمد ایڈووکیٹ نے بھی شرکت کی اور اساتذہ اکرام سے اظہار یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر مظاہرین کا کہنا تھاحکمرانوں نے معماران قوم کی زندگی اجیرن کر دی اور اپنے ہی ملازمین پر عرصہ حیات تنگ کرنے کےدر پے ہیں۔اساتذہ اور دیگر محکموں کے تمام ملازمین اپنے ساتھ ہونے والی کسی ناانصافی کو قبول نہیں کریں گے اور مطالبات تسلیم ہونے تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

Shares: