’چڑیلز‘ شوہروں کی بے وفائی سے پردی اٹھاتیں ذہین بولڈ بہادر اور خوبصورت خواتین کی کہانی

ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘ خواتین کے منفرد کرداروں کے ساتھ جلد ہی ریلیز کی جائے گی-

باغی ٹی وی : ہدایت کار عاصم عباسی کی ویب سیریز ’چڑیلز‘میں ایسی چار شادی شدہ خواتین کی کہانی دکھائی گئی ہےجو اپنے شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں۔

پاکستان کی پہلی ویب سیریز ’چڑیلز‘ میں شوہروں کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جانے والی چاروں خواتین اپنی جیسی دوسری عورتوں کی زندگی بچانے کے لیے کام کرتی ہیں اور بیویوں سے دھوکا کرنے والے شوہروں کو بے نقاب کرتی دکھائی دیتی ہیں اور اس دوران جب وہ جاسوس بن جاتی ہیں تو انہیں معاشرے کے کئی مکروہ چہرے دکھائی دیتے ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDIrpXEpswv/?igshid=1jcb2q1d0blnn
جاسوس بن جانے والی خواتین پھر کم عمری کی شادیوں، بچوں کے ساتھ ناروا سلوک، زبردستی کی شادیوں، غربت، جرائم، رنگ و نسل کے واقعات اور خودکشی جیسے بھیانک حقائق کا سامنا کرتی ہیں۔
https://www.instagram.com/p/CDRL7_9JeD2/?igshid=15xgkiqp8a8fk
’چڑیلز‘ کے حوالے سےنجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے اداکارہ ثروت گیلانی نے بتایا کہ مذکورہ شو دراصل خواتین کی آواز ہے اور اسے دیکھنے والے شخص کے ذہن میں سوالات جنم لیتے ہیں کہ معاشرے میں کیا ہو رہا ہےاور وہ اس میں ایک شادی شدہ کرمنل کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی –
https://www.instagram.com/p/CDMUz1apdrg/?igshid=1d3y8xsww8mrq
انہوں نے کہا کہ وہ شروع میں ایک سادہ سی گھریلو خاتون ہوتی ہیں جو اپنے شوہر کی بے وفائی کے بعد جاسوس بن جاتی ہیں –

ثروت گیلانی کے مطابق ’چڑیلز‘ ذہین، خودمختار، بولڈ اور خوبصورت خواتین کی کہانی ہے اور وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ان خواتین میں سے ایک وہ بھی ہیں-
https://www.instagram.com/p/CDMLXO7psbY/?igshid=1xgle8krpuzng
واضح رہے کہ چڑیلز‘ کو آئندہ ماہ 11 اگست کو بھارتی ویب اسٹریمنگ ویب سائٹ زی فائیو کے آن لائن چینل زندگی آفیشل پر نشر کیا جائے گا، ابتدائی طور پر شو کی پہلے سیزن کی 10 قسطیں ریلیز کی جائیں گی-
https://www.instagram.com/p/CDOkxHZJ7sX/?igshid=1rmn74ym01s1h
https://www.instagram.com/p/CDQx6YYpPoe/?igshid=mz7c6ntyzydk
اس کی کاسٹ میں ثروت گیلانی نمرا بچا، یاسرا رضوی اور مہربانو شامل ہیں-

بھارتی چینل زی 5 اپنے آن لائن اسٹریمنگ پلیٹ فارم پر پاکستانی ڈرامے نشر کرے گا

Comments are closed.