سی آئی اے پولیس کی جپھٹا گینگ کے خلاف کارروائی

اسلام آباد ایس ایس پی انوسٹی گیشن عطاالرحمن کی ہدایت پر سی آئی اے پولیس کی کارروائی۔جڑواں شہروں میں راہ گیروں سے جھپٹا مار کر چیزیں چھیننے والے بدنام زمانہ جھپٹا گینگ کے 2 ملزمان گرفتار ۔ملزمان کے قبضہ سے شہریوں سے چھینے ہوئے موبائل فونز، موٹرسائیکلز اوراستعمال ہونے والا اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوئی۔

گرفتار ملزمان جڑواں شہروں میں موٹر سائیکل، موبائل فونز،اور دیگر قیمتی اشیاء چھیننے معتدد وارداتوں میں ملوث ہیں ۔گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ اور ریاست علی شامل ہیں۔کارروائی ڈی ایس پی سی آئی اے حاکم خان کی نگرانی میں سی آئی اے ٹیم نے کی۔
ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ اور مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

Comments are closed.