جموں:مقبوضہ جموں و کشمیر :سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دو ساتھیوں کو گولی مارکر خودکشی کرلی، اطلاعات کےمطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع ادھمپور میں ایک سی آئی ایس ایف کے جوان نے اپنے دیگر دو ساتھی جوانوں پر فائرنگ کے بعد خودکو گولی ماردی ۔

پولیس ذرائع کے مطابق ادھمپور کے پنچیری تحصیل کے پنچر سددل حلقے میں مقیم خانہ بدوشوں کے لیے سی آئی ایس ایف کی 251 یونٹ تعینات ہے اور وہ ان کے تحفظ کا کام کرتی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق اس واقعے میں سی آئی ایس ایف میں تعینات سنجے ٹھاکرے نامی جوان نے اپنے ہی دیگر دو ساتھیوں پر فائرنگ کردی جس کے بعد ان دو جوانوں کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی۔فائرنگ کرنے والے جوان کا ذہنی توازن صحیح نہیں تھا

مذکورہ جوان نے ان دونوں پر فائرنگ کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارنے کی کوشش کی جس میں وہ بری طرح سے زخمی ہوا، ان تینوں جوانوں کو پہلے ضلع اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے دو جوانوں کو مردہ قرار دے دیا جبکہ سنجے ٹھاکرے کو حالت نازک ہونے کے سبب ضلع اسپتال داخل کرادیا گیا۔جو کہ رات کو بعد میں چل بسا۔

ذرائع کےمطابق ہلاک ہونے والوں جوانوں کی شناخت کانسٹیبل وی این مورتی اور کانسٹیبل محمد تسلیم کے طور پر ہوئی ہے۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق پولیس نے کیس درج کرتے ہوئے اس کیس کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔جنوری 2007 کے بعد سے خودکشی کے اس واقعے کے بعد مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں اور پولیس اہلکاروں میں ہلاکتوں کی تعداد 443 ہو گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق بے گناہ کشمیریوں پر جاری مظالم ، گھر اور کنبہ سے دورمقامات پر تعیناتی ، موسمی شدت اور پیشہ ورانہ مہارت کی کمی کی وجہ سے ہونے والی مایوسی کی وجہ سے بھی ہندوستانی فورسز کے اہلکاروں میں اس طرح کے واقعات متواتر رونما ہوتے ہیں۔

Shares: