سٹیزن پورٹل رحیم یارخان سے9ہزار192شہریوں نے اپنی شکایات درج کرائیں

0
39

پاکستان سٹیزن پورٹل پرضلع رحیم یار خان سے9ہزار192شہریوں نے مختلف محکموں سے متعلق اپنی شکایات درج کرائیں جس پر انتظامیہ نے8 ہزار267شکایات کو حل کرایا جبکہ 925شکایات پر متعلقہ اداروں کے افسروں کو کاروائی کا حکم دیا گیا ہے۔ان خیالات کا اظہار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے سٹیزن پورٹل پر موصول شکایات اور ان کے ازالہ کے لئے متعلقہ اداروں کی جانب سے کئے جانے والے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز چوہدری اعتزاز انجم، محمد اکبر، آصف اقبال، ریاست علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ چوہدری طالب حسین رندھاوا سمیت دیگر تمام محکموں کے افسران موجود تھے۔ڈاکٹر جہانزیب حسین لابر نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل موجودہ حکومت کی اہم ترجیح ہے، وزیراعظم کے ویژن کے تحت پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج کرائی جانے والی شکایات اور مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ مقرر ہ مدت کے اندر ہی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگرتاخیر کی ذمہ داری متعلقہ افسران پر عائد ہو گی۔فوکل پرسن جام محمد نعیم نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ضلع رحیم یار خان میں سٹیزن پورٹل پر موصول ہونے والی شکایات کے ازالہ کی شرح90فیصد سے زائد ہے جس کو مزید بہتر بنانے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اپنے فوکل پرسنز کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کریں اور کسی بھی پریشانی کی صورت میں آگاہ کیا جائے۔

Leave a reply