وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عوام کو سٹیزن پورٹل کے بارے میں شعور دیا جائے میں سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت میڈیا اسٹریٹجک کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک سالہ کارکردگی اور اصلاحات کو بھر پور طریقوں سے اجاگر کیا جائے، ایک سال میں کی گئی ریفارمزکے مستقبل میں ثمرات سے عوام کو شعور دیا جائے ،

وزیراعظم عمران خان نے سٹیزن پورٹل سیل کے بارے میں بھی آگاہی مہم چلانے کی ہدایت کی ہے اور کہا کہ لوگوں کو سٹیزن پورٹل استعمال کرنے کے لیےشعور دیا جائے ،سٹیزن پورٹل ذاتی طور پر مانیٹر کر رہا ہوں

آزادی تک کشمیر کا کیس لڑوں گا،مولانا صرف ڈیزل کے پرمٹ پر بک جاتے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم کے خلاف حکومتی جماعت کے رہنما جاوید بدر نے سٹیزن پورٹل میں‌شکایت درج کروا دی

قبل ازیں مرکزی سیکرٹری مالیات سرداراظہرطارق کی قیادت میں وفد نے وزیراعظم سےملاقات کی،تحریک انصاف کےفنانشل ایڈوائزرسراج احمداورجنرل منیجرمحمدارشدبھی وفد میں شامل تھے ،پاکستان تحریک انصاف کی مالیات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی الیکشن کمیشن میں جمع کروائے جانے والےسالانہ گوشواروں کی منظوری لی ،

ٹرانسپورٹرز کے بعد تاجر برادری کی بھی وزیراعظم نے سن لی، بڑا حکم دے دیا

وزیرا عظم عمران خان کی جانب سے عوامی شکایات اور تجاویز براہ راست سننے کے لیے ’پاکستان سٹیزن پورٹل‘ کا باقاعدہ افتتاح کیا ہے۔ اس شعبے کا دفتر وزیرا عظم آفس ہی میں بنایا گیا ہے جس کے ذریعے عوام اپنی شکایات اور تجاویز (مشورے) براہ راست وزیرا عظم آفس کو بھیج سکتے ہیں ،گی اور قابل عمل تجاویز پر غور کیا جائے گا۔ پاکستان سٹیزن پورٹل کے لیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جا رہا ہے ۔ لوگ موبائل ایپ کے ذریعے حکومتی اداروں تک اپنی آواز پہنچا سکیں گے

سٹیزن پورٹل پر کتنی بڑی تعداد میں‌ لوگوں‌ کی شکایات حل کی گئیں‌؟ وزیر اعظم عمران خان نے بتا دیا

کشمیریوں سے یکجہتی، کور کمیٹی میں وزیراعظم کے فیصلے نے قوم کے دل جیت لیے

Shares: