سعودی عرب میں ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، حائل اور مشرقی ریجن کے شہریوں کو خبردارکردیا گیا

ریاض: سعودی عرب میں ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، حائل اور مشرقی ریجن کے شہریوں کو خبردارکردیا گیا ،اطلاعات کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے شہریوں کو متنبہ کیا ہے کہ مملکت کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی محکمہ موسمیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ ریاض، مدینہ منورہ، بریدہ، نجران، حائل اور مشرقی ریجن میں گرد آلود ہوائیں چلیں گی۔

ملک کے شہر جازان، عسیر اور الباحہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے جبکہ نجران ریجن میں گرد وغبار کے طوفان کا امکان ہے۔ اسی طرح یدمہ، حبونا، خباش اور شرورہ میں شام 5 بجے تک موسم گرد آلود رہے گا۔ادھر محکمہ شہری دفاع نے خبردار کیا ہے کہ سانس کے مریض گھروں تک محدود رہیں۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کے مختلف شہروں میں حالیہ چند دنوں سے گرد آلود ہواؤں کے ڈیرے ہیں۔

Comments are closed.