بنوں :سٹی میئر کا امیدوارقتل:‏ڈیرہ اسماعیل خان میں مئیر کا انتخاب ملتوِی،اطلاعات کے مطابق خیبر پختونخوا کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات میں سٹی میئر کے لیے نامزد امیدوار عمر خطاب شیرانی کو نامعلوم افراد نے گھر کے سامنے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ محمود خان نے قتل کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس حکام کو تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے مقتول کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے پولیس کو قتل میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کے لیے ضروری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

ادھر ‏ ڈیرہ اسماعیل خان میں ANP کے میئرشپ کے امیدوار عمرخطاب شیرانی کے بیٹے نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد کو علی امین گنڈہ پور نے قتل کیا ہے،

 

ان کا کہنا تھا کہ کدھر ہے ریاست؟کدھر گئی عدالت؟کدھر ہے حکومت؟کہاں ہے KPK کی پولیس؟کیا علاج ہے اس اندھیر نگری کا؟الیکشن ہارنے کے خوف سے مخالف امیدوار مار دیا

 

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان امتیاز علی کا کہنا ہے کہ کینٹ تھانہ کی حدود میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے نامزد امیدوار عمر خطاب شیرانی ایڈووکیٹ کو گھر کے سامنے قتل کیا گیا۔

ڈیرہ اسماعیل خان پولیس کے ترجمان امتیاز علی کا کہنا ہے کہ واقعہ رات کو پیش آیا ہے لیکن اس کے بارے میں صبح تقریباً آٹھ بجے پتا چلا۔ پولیس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔

ترجمان نے بتایا کہ ’نائن ایم ایم کا اسلحہ استعمال ہوا ہے۔ سر میں دو گولیاں لگی ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق واقعہ دہشت گردی کا لگتا ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔‘

پولیس ترجمان کا مزید کا کہنا تھا کہ ’مقتول نے تین شادیاں کی تھیں، اور رات کو ایک گھر سے دوسرے گھر جا رہے تھے۔‘

پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ یہ قتل خاندانی دشمنی کا نتیجہ بھی ہوسکتا ہے

Shares: