سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کیں

0
45

سٹی ٹریفک پولیس کی تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں‘ 917 افراد پر جرمانے عائد کریں۔ شہر کے مختلف سیکٹروں میں نو پارکنگ زون کی خلاف ورزیوں پر 192 مالکان پر جرمانے عائد کریں۔ ٹریفک میں خلل ڈالنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی‘ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت۔
پشاور: سٹی ٹریفک پولیس پشاور نے شہر کے مختلف سیکٹروں میں تجاوزات مافیا کیخلاف کارروائیاں کرتے ہوئے گزشتہ ایک ماہ کے دوران 917 افراد پر جرمانے عائد کئے۔ تفصیلات کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت کی ہدایت پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے شہر بھر میں تجاوزات مافیا کو رضا کارانہ طور پر تجاوزات ختم کرنے کی ہدایت کی گئی اور باقاعدہ ان میں پمفلٹس بھی تقسیم کئے گئے جس میں تجاوزات سے پیدا ہونے والی مشکلات کے بارے میں کلمات درج تھے تاہم تجاوزات مافیا کی جانب سے اس پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا جس پر سٹی ٹریفک پولیس پشاور کے اہلکاروں کی جانب سے مختلف سیکٹروں میں کارروائیاں کی گئیں اور 917 افراد کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے عائد کئے گئے جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں کھڑی کرنے پر 192 موٹر سائیکلیں ٹرمینل میں بند کردیں۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے کہا ہے کہ تجاوزات مافیا رضا کارانہ طور پر تجاوزات کا خاتمہ کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی کیونکہ تجاوزات قائم کرنے سے ٹرانسپورٹروں اور راہ گیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہری موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں پارکنگ سٹینڈ میں کھڑی کریں جبکہ نو پارکنگ زون میں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں کھڑی کرنے والوں کی گاڑیاں ٹرمینل میں بند کی جائیں گی۔ چیف ٹریفک آفیسر عباس مجید خان مروت نے ٹریفک حکام کو ہدایت کی کہ وہ تجاوزات مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں اور کسی کے ساتھ نرمی نہ برتی جائے۔

Leave a reply