سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں بڑی تعداد میں پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کر لیا
سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی نے ماہ اکتوبر میں1423پیشہ ور بھکاریوں کو گرفتار کیا۔
بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کاروائی کی جا رہی ہے۔ عدیل عباسی
تفصیلات کے مطابق سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی طرف سے بنائے گئے اسپیشل اینٹی بیگر سکوا ڈ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ شہر بھر کے مختلف مقامات سے1423پیشہ ور بھکاریوں کو پکڑ کرراولپنڈی کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 09ویگرنسی ایکٹ کے تحت 26بھکاریوںکے خلاف ایف آر بھی درج کروائیں۔
انچارج بیگر سکواڈ عدیل عباسی نے بتایا کہ ماہ
اکتوبر میں سٹی ٹریفک پولیس کے اینٹی بیگر سکواڈ نے ضلع راولپنڈی کے مختلف مقامات سے
1423بھکاریوں کو گرفتار کر کے مختلف تھانہ جات کے حوالے کیا اور 26ایف آئی آر بھی درج کروائیں۔
عدیل عباسی کا کہنا تھا کہ سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کا خصوصی "اینٹی بیگرز سکواڈ”راولپنڈی شہر کی مختلف شاہراﺅں اور چوراہوں سے بھیک مانگنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر قانونی کاروائی کر رہا ہے اور شہر سے بھکاریوں کی گرفتاری کا یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھا جائے گاتاکہ گداگری جیسی لعنت کو معاشرے سے پاک کیا جا سکے اس سلسلے میں بنائے گئے خصوصی سکواڈ کو مزید متحرک کر دیا گیا ہے۔