کراچی : کارگو چارجز میں‌کرپشن اور 100 فیصد وصولی کو یقینی بنانے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی کا نظام مکمل طور پر خود سنبھال لیا، سول ایوی ایشن کی کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

“سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں” لاک ہے

سچ پوچھیں تو صباقمر بہت زیادہ صلاحیتوں کی مالک ہیں‌، کمال کی اداکارہ ہیں ، کبریٰ‌خان حمایت میں بول پڑیں

ذرائع کےمطابق یہ فیصلہ عوامی شکایات موصول ہونے پرکیا گیا ، دوسری طرف سی اے اے نے لاہور اور کراچی کے بعد پشاور ایئرپورٹ پر بھی نجی کمپنی سے معاہدہ ختم کر دیا۔ سی اے اے ذرائع کا کہنا ہے کہ کارگو تھروپُٹ چارجز کی وصولی سے ادارے کو کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا۔

ذرائع کے مطابق مخلتف ایئرپورٹ پر تھروپُٹ چارجز کی وصولی کے حوالے سے شکایتیں موصول ہورہی تھیں اور درآمد کنندہ اشیاء پر من مانے نرخ وصول کئے جارہے تھے، جس سے سی اے اے کو نقصان پہنچ رہا تھا۔

آو مل کر ڈینگی کا مقابلہ کریں‌ ، کھلاڑی اور اداکاروں‌ کا ڈینگی کے خلاف اتحاد

نئے طریقہ کارسے متعلق سی اے اے ترجمان کا کہنا ہے کہ پشاور سمیت دیگر ائیرپورٹ پر چارچز فکس کر دیئے گئے ہیں اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، مذکورہ چارجز نیشنل بینک میں جمع کرائے جائیں گے۔جس کے لیے بینکوں کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں

پیڈا ایکٹ کام نہ کرنے والے افسران اور نافرمان بیوروکریسی پرتلوار بن کر لٹک گیا

ذرائع کے مطابق تھروپُٹ چارجز50روپے فی کلوگرام جبکہ ارجنٹ150 روپے فی کلو گرام مقرر کئے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ درآمدی اشیاء پر تھروپُٹ چارجز لگانے کا فارمولہ بہت پیچیدہ ہوا کرتا تھا۔اس طریقہ کو آسان بنانے کے لیے یہ تبدیلی کی گئی ہے اور امید ہے پہلے سے زیادہ ریونیو اکھٹا ہوگا

Shares: