ضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف ضلع بھر میں کاروائیاں جاری
باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب سے رپورٹ احسان اللہ ایاز ،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنرننکانہ احمرنائیک کی ہدایت پرضلعی محکمہ سول ڈیفنس کی جانب سے ننکانہ سٹی اور نواحی قصبہ منڈی فیض آباد میں غیر قانونی ایل پی جی گیس ری فلنگ اور پٹرول ایجنسیوں کے خلاف کاروائی کی گئی ،کاروائی کے دوران 14عدد دوکانوں کو سیل کیا گیا جبکہ متعدد دوکانوں کے چالان عدالتوں میں بھجوائے گئے ۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے مزید کہا ہے کہ غیر قانونی ایل پی جی ری فلنگ اور غیر قانونی پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف انتظامی افسران کی کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیںگی کیونکہ بظاہر یہ معمولی کام ہے لیکن کبھی بھی کسی بڑے حادثہ کاسبب بن سکتا ہے ،ایسے دکانداروں کو شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی.

دوسری طرف حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرکے عوام کو ڈینگی وباءسے محفوظ رکھنے کے لیے تمام تروسائل کو بروئے کار لایا جائے ،ڈینگی کی روک تھام کے لیے تمام محکمے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریںاوروزانہ کی بنیاد پرڈینگی سرویلنس کا سلسلہ تیز کریں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے ان خیالات کا اظہار ڈینگی تدراک اوراس کی روک تھام کے حوالے سے منعقدہ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میںچیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر محمد راشد خان ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ،ڈی آر ٹی اے چوہدری محمد سلیم گھمن ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدری محمد اشرف ،ڈپٹی ڈی ایچ اوز کے علاوہ میونسپل کمیٹیزودیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی ایچ اوڈاکٹر کامران واجد نے اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ گذشتہ 06ستمبر سے ابتک 7596ہاٹ سپاٹس کو چیک کیا گیا ہے جس کے دوران ڈینگی کا باعث بننے والے 144افراد کو وارننگ نوٹسسز جاری کیے گئے جبکہ 2افراد کے خلاف ایف آئی آرز کا اندرواج کروایا گیا.

Shares: