ملکہ الزبتھ دوم کے اصولوں پر عمل پیرا رہوں گا، شاہ چارلس سوم

0
84

برطانیہ کے شاہ چارلس سوم نے پارلیمنٹ سے اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ وہ ملکہ الزبتھ کی قائم کردہ مثال کی پیروی کرنے کا عزم کرتے ہیں۔ جو جمہوریت کے زندہ رہنے اور سانس لینے کا ذریعہ ہے۔

شاہ چارلس نے کہا کہ ملکہ برطانیہ نے اپنے ملک اور لوگوں کی خدمت کرنے اور آئینی حکومت کے زریں اصولوں کو برقرار رکھنے کا عہد کیا تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آئینی حکومت سے وابستگی کے اصولوں پر عمل پیرا رہیں گے۔

علاوہ ازیں نیوزی لینڈ نے ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کے انتقال پر 26 ستمبر کو عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی وزیرِ اعظم جیسنڈا آرڈرن ملکہ برطانیہ کی آخری رسومات میں شرکت کے لیے 14ستمبر کو لندن جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کا تابوت ایڈنبرا میں موجود ہے، عوام کو آج سینٹ جائلز کیتھیڈرل میں ملکہ کو خراج عقیدت پیش کرنے کا موقع ملے گا۔

Leave a reply