لاہور: سول جج فاروق احمد نوکری سے برطرف

0
36
ministry of law

لاہور ہائیکورٹ نے سول جج فاروق احمد کو نوکری سے برطرف کردیا۔

باغی ٹی وی : رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ نےسول جج فاروق احمد کی نوکری سے برطرفی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس میں بتایا گیا کہ سول جج فاروق احمد کیخلاف پنجاب سول سرونٹ رولز 1999 کے تحت ڈسپلنری کارروائی کی گئی۔

سابق مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب زبیر احمد خان گرفتار

نوٹیفیکیشن کے مطابق انکوائری افسر نے تمام شواہد اکٹھے کرکے انہیں نوکری سے برطرف کرنے کی سفارش کی۔

واضح رہے کہ ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور اور سول جج بہاولپور ملک فاروق کے درمیان کافی عرصے سے تنازع چلا آرہا تھا جس پر سیشن جج نے سول جج ملک فاروق اور ان کی اہلیہ پر مقدمہ بھی درج کرایا تھا جبکہ ایف آئی اے نے ان کے گھر پر چھاپہ بھی مارا تھا۔

گزشتہ برس جولائی میں ایڈیشنل سیشن جج بہاولپور کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کے معاملے میں اسلام آباد ہائیکورٹ نے سول جج بہاولپور ملک فاروق اور ان کی اہلیہ کی حفاظتی ضمانت رات گئے منظور کی تھی-

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حتمی مذاکرات آج ہوں گے،درجنوں اشیا پر …

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے 10 ہزار روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض 18 جولائی تک حفاظتی ضمانت منظور کرنے کے احکامات جاری کیے تھے-

ہائیکورٹ میں دائر اپنی درخواست میں سول جج نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سیشن جج نے مجھے مختلف مقدمات کے فیصلے ان کی مرضی کے کرنے کا کہا لیکن میں نے میرٹ پر فیصلے کئے، سیشن جج نے دھمکی دی پھر میرا تبادلہ کروایا۔

سول جج کا کہنا تھا کہ میرے خلاف مقدمہ درج کروا دیا اور اب پولیس گھر پر چھاپے مار رہی ہے، میرے پاس سیشن جج کے واٹس ایپ میسجز کالز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے اس لیے حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔

عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں …

Leave a reply