عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے

0
42

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سیکورٹی وجوہات کی بنا پر کل جمعرات کو اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

باغی ٹی وی: عمران خان کے خلاف کل 3 عدالتوں میں کیس سماعت کیلئے مقرر ہیں، ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنی قانونی ٹیم اور سینئر قیادت سے مشاورت کے بعد کل اسلام آباد نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

زمان پارک ، راستے بند، پولیس کی بھاری نفری، عمران خان کی گرفتاری متوقع

ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کو ان کی ٹیم کی جانب سے سیکورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی جس کے بعد سینئر قیادت نے رائے دی کہ سکیورٹی خطرات ہیں کل اسلام آباد نہ جایا جائے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر عمران خان کل اسلام آباد کی عدالتوں میں پیش نہیں ہوں گے۔

عمران خان کی لیگل ٹیم سیکیورٹی خدشات پر استثنیٰ کی درخواستیں دائر کرے گی۔

پنجاب پولیس کے تشدد سے ایک کارکن جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، پی ٹی …

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف کچہری میں خاتون جج کو دھمکانے کا کیس مقرر ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ میں اقدام قتل، انسداد دہشت گردی عدالت میں تھانہ سنگجانی کا کیس مقرر ہےاسلام آباد ہائیکورٹ میں عمران خان کےخلاف کیس کی سماعت 3 بجے ہوگی۔

Leave a reply