سکھر۔(اے پی پی) سکھر اور خیرپور کے مختلف سول سوسائٹی کے زیر اہتمام سکھر پریس کلب کے سامنے لاڑکانہ کی طالبہ نمرتا کماری کے مبینہ قتل واقعہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرے کی قیادت قیوم خان،افتخار احمد و دیگر کررہے تھے جبکہ مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیلئے سکھر اور لاڑکانہ لاء کالج کے طلباء بھی شامل تھے۔اس موقع پر مذکورہ سول سوسائٹی کے نمائندگان نے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے سندھ حکومت سندھ میں لوگوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو گئی ہے واقعہ کو کئی دن بیت گئے ہیں لیکن قتل میں ملوث ملزمان ابتک گرفتار نہیں ہو سکے ہیں جو انتہائی افسوسناک عمل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کے نمرتا کماری قتل کیس کا نوٹس لیکر ورثاء کو انصاف و تحفظ فراہم کیا جائے۔

سول سوسائٹیز کا نِمرتا کماری کے مبینہ قتل کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
Shares: