سویلینزکے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت کاحکمنامہ جاری

چیف جسٹس بطور ماسٹر آف روسٹر بینچ کی تشکیل پر فیصلہ کرچکے
0
53
Supreme Court

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے خلاف کیس کی گزشتہ سماعت کا حکم نامہ جاری کردیا۔

باغی ٹی وی: عدالت عظمیٰ نے فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ تشکیل دینے کی درخواست مسترد کرنے کا تحریری حکم نامہ جاری کیاحکم نامے میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ 2021 میں قرار دے چکی بینچز کی تشکیل کا اختیار صرف چیف جسٹس کا ہے، چیف جسٹس بطور ماسٹر آف روسٹر بینچ کی تشکیل پر فیصلہ کرچکے۔

تحریری فیصلے میں کہا گیا ہےکہ ایڈووکیٹ فیصل صدیقی نے فل کورٹ بنانےکی درخواست دی، فل کورٹ بنانےکی استدعا مستردکی جاتی ہے، اٹارنی جنرل نےکہا کہ بینچ کی تشکیل عدالت کی صوابدید ہے، سپریم کورٹ قرار دے چکی ہےکہ بینچ کی تشکیل واحد چیف جسٹس کی صوابدید ہے۔

فیصلےمیں کہا گیا ہےکہ موجودہ حالات فوجی عدالتوں کے کیس میں فل کورٹ بینچ تشکیل دینا ممکن نہیں، چیف جسٹس پاکستان کا موقف ہےکہ اس وقت موسم گرما کی تعطیلات کے باعث فل کورٹ بنانا ممکن نہیں، ملٹری کورٹس کے کیس کی سماعت کے لیے 9 رکنی بینچ میں سے جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس سردار طارق مسعود بینچ میں بیٹھنے سے انکار کرچکے، جسٹس منصور علی شاہ نےکیس سننے سے معذرت کی، فل کورٹ بنانا اس وقت تکنیکی بنیادوں پر ممکن نہیں ہے، لہٰذا درخواست خارج کرنےکی بنا پر نمٹائی جاتی ہے۔

اگست کا مہینہ جیل میں، بشریٰ بی بی زمان پارک سے غائب

واضح رہے کہ حکومت نے 9 مئی کے واقعات کے بعد فوجی تنصیبات کو نقصان پہنچانےوالوں کے خلاف مقدمات ملٹری کورٹ میں چلانے کا فیصلہ کیا تھا اور متعدد افراد کے مقدمات فوجی عدالت میں بھجوائے جا چکے ہیں اس فیصلے سے قبل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی سربراہی میں ہونے والی فارمیشن کمانڈرز کانفرنس کے دوران اس عزم کا اظہارکیا گیا تھا کہ نو مئی کے واقعات میں ملوث افراد اوران کے سہولت کاروں اورماسٹرمائنڈز کو کٹہرے میں لایا جائے گافوجی عدالتوں میں سویلین مقدمات کیخلاف درخواستیں سابق چیف جسٹس جواد ایس خواجہ، سینیئر وکیل اعتزاز احسن، کرامت علی اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے دائر کر رکھی ہیں۔

بجلی کی فی یونٹ قیمت 59 روپے تک کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Leave a reply