بھارت چاند کے بعد سمندر میں بھی مشن بھیجے گا

چندریان مشن چاند کے مدار میں 5 اگست کو داخل ہوا تھا
0
47
India

نئی دہلی: بھارت جلد ہی اپنے پہلے سمندری مشن سمندریان کے تحت گہرے سمندر میں ایک انسان بردار آبدوز بھیجے گا-

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق یہ آبدوز تین افراد کو سمندر میں 6000 میٹر کی گہرائی تک لے جائے گی۔ آبدوز کا نام ‘متسیا 6000’ رکھا گیا ہے۔ اس آبدوز کے پہلے مرحلے کی جانچ مارچ 2024 تک مکمل ہو جائے گی۔ جس کا مطلب ہے کہ سال 2026 تک ‘متسیا 6000’ تین ہندوستانیوں کو سمندر میں 6000 میٹر تک لے جائے گا۔

یہ مشن مرکزی حکومت کے بلیو اکانومی پہل کے تحت شروع کیا گیا تھا یہ بھارت کا پہلا سمندری مشن ہے جس میں انسان سمندر کی گہرائیوں میں جاتے ہیں۔ اس مشن کا مقصد گہرے سمندر میں وسائل اور حیاتیاتی تنوع پر تحقیق کرنا ہے۔ مشن کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں آبدوز کو صرف تلاش کے لیے استعمال کیا جائے گا، تاکہ ماحولیاتی نظام کو کم سے کم یا صفر نقصان پہنچے۔ اس وقت چنئی کا نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوشین ٹیکنالوجی اس مشن پر کام کر رہا ہے۔

واٹس ایپ میں وائس چیٹس کا اضافہ

سمندری مشن کے تحت تین افراد کو سمندر کی 6000 میٹر کی گہرائی میں بھیجا جائے گا۔ ان تینوں کو وہاں بھیجنے کے لیے جو گاڑی تیار کی جا رہی ہے اس کا نام ‘متسیا 6000’ رکھا گیا ہے ورلڈ بینک کے مطابق، بلیو اکانومی سمندری وسائل کا پائیدار استعمال ہے جبکہ اقتصادی ترقی، بہتر معاش اور ملازمتوں کے لیے سمندری ماحولیاتی نظام کی صحت کو برقرار رکھنا ہے۔

اس مشن کو مکمل کرنے کے لیے 6000 کروڑ کا بجٹ بنایا گیا ہے اور یہ سمندری مشن کا ایک حصہ ہے۔ ‘ڈیپ اوشین مشن’ یعنی سمندری گاڑیوں کے مشن پر ارتھ سائنسز کی وزارت کی تجویز کو کابینہ کمیٹی برائے اقتصادی امور نے 16 جون 2021 کو منظوری دی تھی۔

ایلون مسک کا ایک بار پھر مارک زکربرگ کیساتھ ایم ایم اے فائٹ کا عندیہ

Leave a reply