چیف جسٹس کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا ہوگا. شازیہ عطاء مری

0
47
Shazia Marri

چیف جسٹس کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا ہوگا. شازیہ عطاء مری

وفاقی وزیر اور رہنما پیپلز پارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈکٹیٹ کرے گا تو ہم دفاع کریں گے جبکہ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ ملک میں بحران کی وجہ پالیمان نہیں بلکہ ایک ججمنٹ سپریم کورٹ کی طرف آئی ہے، لہٰذا عدلیہ کو اپنے فیصلوں سے بات کرنی چاہئے۔


انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو کوئی ڈکٹیٹ کرےگا تو ہم دفاع کریں گے، پارلیمنٹ اور آئین کا دفاع ہمارا فرض ہے، چیف جسٹس پارلیمنٹ کو انڈر مائن کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ایک بار پھر پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پارلیمنٹ تمام اداروں کی ماں ہے۔


آڈیو لیکس کے معاملے پر شازیہ مری نے کہا کہ کسی کی نجی زندگی میں مداخلت نہیں ہونی چاہئے، لہٰذا پیپلز پارٹی آڈیو لیکس کی مذمت کرتی ہے۔ پی پی رہنما نے مزید کہا کہ ہم اپنے اختیارات کا دفاع اور حقوق کا استعمال کریں گے جب کہ چیف جسٹس کو اپنے عہدے اور اختیارات کا احترام کرنا ہوگا، البتہ کسی چیف جسٹس کو ڈیم فنڈز کے نام سے فنڈز اکٹھےکرنے کا اختیار نہیں ہے۔

Leave a reply