چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں،پاکستان بار کونسل

PBC

پاکستان بار کونسل نے تحریک انصاف کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسی پر اعتراض مسترد کر دیا

پاکستان بار کونسل کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ” پاکستان بار کونسل پی ٹی آئی کے چیف جسٹس سے ان کے پارٹی کیسز سے الگ ہونے کے مطالبے کی مذمت کرتا ہے، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ ایماندار، اہل اور قابل ترین شخصیت ہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ہونے والے پروپیگنڈہ کو مسترد کرتے ہیں،یہ تحریک انصاف کی جانب سے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پر دباؤ ڈالے کی گھناؤنی سازش ہے، باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی کردار کشی کی جارہی ہے، پاکستان بار کونسل چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑی ہے۔

واضح رہے کہ یکم جون کو تحریک انصاف کے ترجمان رؤف حسن نے نجی ٹی وی چینل جیو نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے پارٹی کے کیسز سے الگ ہونے کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھاکہ کور کمیٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے کیسز سے الگ ہوں، اس معاملے پر سپریم کورٹ سے کب رجوع کرنا ہے اس کا حتمی فیصلہ قانونی ٹیم کرے گی

دوسری جانب تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسریٰ نے سپریم کورٹ میں کھڑے ہوکر چیف جسٹس پر مکمل عدم اعتماد کا اظہار کر دیا ۔شوکت بسرا کا کہنا تھا کہ مائی لارڈ آپ اس بنچ سے الگ ہو جائیں ۔سابق چیف جسٹس گلزار احمد خان کا فیصلہ موجود ہے جس میں آپ پر عمران خان کے کیسز سننے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔

ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کی چیف جسٹس پر اعتراض سے متعلق خبر کی تردید

8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کے خط کے بعد نئی صورت حال سامنے آگئی

عمران خان کو رہا، عوامی مینڈیٹ کی قدر کی جائے،عارف علوی کا وکلا کنونشن سے خطاب

جماعت اسلامی نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کے لیے بنائے گئے انکوائری کمیشن کو مسترد کر دیا۔

ججز خط کی انکوائری، سپریم کورٹ بار کا تصدق جیلانی کو کمیشن کا سربراہ مقرر کرنے کا اقدام خوش آئند قرار

ججز کا خط، سابق چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی انکوائری کمیشن کے سربراہ مقرر

ہائیکورٹ کے 6 ججز نے جو بہادری دکھائی ہیں یہ قوم کے ہیرو ہیں،اسد قیصر

لاہور ہائیکورٹ کے ججز کو بھی مشکوک خط موصول

Comments are closed.