8 ججز کو پاؤڈر والے دھمکی آمیز خط،شیر افضل مروت نے الزام ن لیگ پر لگا دیا

مجھے ذاتی طور پر یہ فیل ہوتا ہے کہ اس میں ”ن“ کی شرارت ہوگی
0
206
pti

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آٹھ ججز کو مشکوک خط موصول ہونے کا الزام مسلم لیگ (ن) پر لگا دیا۔

باغی ٹی وی : نجی ٹی وی کے پروگرام میں ججز خط معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ ججز کے خط سے متعلق فل کورٹ سماعت ہونی چاہئے، عدلیہ میں مداخلت دو سال سے ہو رہی ہے، عدالتوں سے من مانے فیصلے کروائے جارہے ہیں، اس معاملے پر فل کورٹ بن جائے تو بہتر ہے، لیکن موجودہ بینچ کا فیصلہ بحالت مجبوری قبول ہوگا آٹھ ججز کو دھمکی اور پاؤڈر والے خط عین متوقع تھے، ’مجھے ذاتی طور پر یہ فیل ہوتا ہے کہ اس میں ”ن“ کی شرارت ہوگی، کیونکہ یہ ایسی فتنہ گری کی عادی رہی ہے،آپ بغیر ثبوت کے اتنا بڑا الزام لگا رہے ہیں تو اس پر شیر افضل مروت نے کہا کہ خان پر اتنے الزامات لگے اب آپ کو میرے لیے ثبوت کی ضرورت پڑ گئی، ثبوت میں دیتا ہوں، ن لیگ نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا اس کی اینٹ سے اینٹ بجائی، پہلے بھی ججز سے متعلق گالم گلوچ کی جاچکی ہے، جسٹس بندیال پر بھی الزام تراشی کی گئی، یہ یا تو بریف کیسوں سے کام چلاتے ہیں دشمنی سے کام چلاتے ہیں-

عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا …

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو پاؤڈر سے بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے تھے جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری عدالت پہنچی دو ججز کے عملے نے خطوط کھولے تو اس کے اندر پاؤڈر موجود تھا، خط کھولنے کے بعد آنکھوں میں جلن شروع ہوگئی، متاثرہ اہلکار نے فوری طور پر سینیٹائزر استعمال کیا اور منہ ہاتھ دھوئے،عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے، کسی خاتون نے بغیر اپنا ایڈریس لکھے 8 خط ہائیکورٹ ججز کو ارسال کیے ہیں، یہ خطوط چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو بھیجے گئے ہیں، خط ریشم اہلیہ وقار حسین نامی خاتون نے لکھا ہے۔

Leave a reply