عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹا دیا

ملاقاتیوں کے لیے نئے ناموں کی فہرست دے دی ہے
0
158
sher afzal marwat

اسلام آباد: بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے شیر افضل مروت کو فوکل پرسن کی ذمہ داریوں سے ہٹاتے ہوئے انہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم بھی ختم کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

باغی ٹی وی: ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کی جانب سے یہ فیصلہ کور کمیٹی کی سفارشات پر کیا گیا ہے، عمران خان نے کور کمیٹی کی سفا رشات کو منظور کرتے ہوئے ملاقاتیوں کے لیے نئے ناموں کی فہرست دے دی ہے جس میں عمر ایوب، سینیٹر شبلی فراز، علی ظفر اور بیرسٹر گوہر کو شا مل کیا گیا ہے، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی کو اڈیالہ جیل میں ملاقاتیوں کے لیے نام دینے کی فہرست سے نکال دیا ہے-

کور کمیٹی کے گزشتہ اجلاس میں شیر افضل مروت اور عمیر نیازی پر شدید تنقید کی گئی تھی، پارٹی رہنماؤں کا مؤقف تھا کہ مذکورہ دونوں رہنما عمران خان سے سب سے زیادہ ملاقاتیں کرتے ہیں تاہم عمران خان کا پیغام واضح انداز میں پارٹی تک نہیں پہنچتا، شیر افضل مروت اور عمیر نیازی عمران خان سے ملاقات کرنے کے لیے فوکل پرسنز مقرر ہوئے جبکہ اس حوالے سے کور کمیٹی کو اعتماد میں نہیں لیا گیا۔

غیرملکی این جی او کی گاڑی پر حملے پر تحقیقات کر رہےہیں،اسرائیلی وزیراعظم

ذرائع نے بتایا کہ عمران خان نے منگل کو اڈیالہ جیل میں بیرسٹر گوہر کو شیر افضل کو پیغام دینے کی ہدایات کی ہیں کہ وہ فوری طور پر اپنا سوشل میڈیا ٹیم بند کریں اور پی ٹی آئی کے آفیشل سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ہی انحصار کیا جائے،جبکہ عمران خان نے جمعرات کو صرف سیاسی شخصیات سے ہی ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور فوکل پرسنز کو جمعرات کو صرف اور صرف سیاسی لوگوں کے نام بھیجنے کی ہدایات کی ہیں۔

باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن کمشنر بہاول پور نے اوچ شریف شہر …

دوسری جانب شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ میرے اور عمیر نیازی کی جگہ شبلی فراز اور عمر ایوب کو جیل میٹنگز کے لیے فوکل پرسن بنائے جانے سے متعلق خبروں کے ایک حصے میں پیدا ہونے والا تاثر اذیت ناک ہے اور پارٹی کے اندر تقسیم اور گروہ بندی کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یقیناً یہ افواہیں جھوٹی ہیں مسٹر شبلی اور عمر ایوب خان کو شامل کیا گیا ہے جبکہ پہلے سے نوٹیفائیڈ فوکل پرسنز کو نہیں ہٹایا گیا ہے۔ خبریں جھوٹی اور گمراہ کن ہیں۔ ہم میں سے جو لوگ یہ جھوٹی خبریں لگا رہے ہیں وہ پارٹی کو نقصان پہنچا رہے ہیں-

عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے وفد کی ڈپٹی کمشنر سے ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ …

Leave a reply