استنبول کے نائٹ کل میں آتشزدگی،29 افراد ہلاک ،متعدد زخمی

واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے
0
140

استنبول: ترکیہ کے شہر استنبول کے نائٹ کلب میں آگ لگنے سے 29 افراد ہلاک اور 8 افراد زخمی ہوگئے۔

باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیاکے مطابق استنبول کے گورنر کے دفتر نے بتایا کہ استنبول میں نائٹ کلب 16 منزلہ رہائشی عمارت کے گراؤنڈ فلور پر بنایا گیا تھا، آگ دن میں مرمتی کام کے دوران لگی جس نے 16 منزلہ عمارت کو دیکھتے ہی دیکھتے لپیٹ میں لے لیا، کلب کے اندر موجود افراد پھنس گئے جن میں سے 29 بری طرح جھلس کر دم توڑ گئے ، واقعہ میں مزید 8 افراد زخمی ہوئے جن میں سے 7 کی حالت تشویشناک ہے،آتشزدگی کے سبب کلب کی 2 منزلیں جل کر خاکستر ہو گئیں، آگ کے نتیجے میں متاثر ہونے والے تمام افراد کنسٹرکشن ورکرز ہیں،آگ بجھا دی گئی ہے، واقعہ کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

ترکیہ کے وزیر انصاف سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ 5 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں، جن میں3 افراد وہ ہیں جو نائٹ کلب کا انتظام سنبھالتے ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خطوط بھیجنے کا مقدمہ درج

بشری بی بی واحد قیدی ہیں جو اپنے ہی بیڈ روم میں من گھڑت کہانیاں …

کولیگ نے میٹرنٹی لیو پر جانے والی ساتھی حاملہ خاتون کے پانی میں زہر ملا …

Leave a reply