چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ درخواست

0
47

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کے خلاف سپریم جوڈیشل کونسل میں‌ درخواست

باغی ٹی وی : چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد قاسم خان کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست سامنے آگئی . درخواست گزار نے چیف جسٹس پر اقربا پروری اور میرٹ کو نظر انداز کرنے پر سنگین الزام لگائے ہیں.جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے .


محمد آفاق ایڈووکیٹ لاہور ہائی کورٹ نے ایک درخواست تیار کی ہے جس میں چیف جسٹس لاہور ہائی جسٹس محمد قاسم خان پر مس کنڈکٹ کرنے کے الزامات ہیں . درخواست گزارنے اپنے الزامات کی روشنی میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی ہے کہ جسٹس محمد قاسم خان کے خلاف ریفرنس داخل کر کے تحقیقات کی جائیں اور الزامات ثابت ہونے پر ایکشن لیا جائے .

درخواست گزار نے موقف اپنایا ہے کہ چیف جسٹس نے اپنے کئی جاننے والے اور قریبی افراد کو اہم عہدوں پر اپنے اثر رسوخ کی بنا پر فائز کروایا ہے لہذا چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ محمد خان کو ان کے عہدے سے برخواست کیا جائے .


واضح رہے کہ وفاقی وزارت قانون و انصاف کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق ‘صدر مملکت نے آئین کے آرٹیکل 193 کے تحت اپنے اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس محمد قاسم خان کو عدالت عالیہ کا چیف جسٹس مقرر کیا تھا.

جسٹس قاسم خان 19 فروری 2010 کو لاہور ہائی کورٹ میں جج تعینات ہوئے تھے اور 5 جولائی 2021 کو ریٹائر ہوں گے۔

Leave a reply