پشاور: خیبرپختوانخوا کے ضلع کرم میں اراضی کے تنازع پردوخاندانوں میں جھڑپ سے 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق ضلع کرم کے علاقہ بوشہرہ میں اراضی کے تنازع پردو خاندانوں میں جھڑپ کے دوران 4 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔
میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان
فائرنگ اور راکٹ حملے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا جبکہ پارا چنار شہر پربھی راکٹ فائر کیے گئے۔ فریقین نے گزشتہ روز ضلعی انتظامیہ ،فورسز اور پارلیمنٹیرینز کے جرگے میں فائر بندی پر رضامند ظاہر کی تھی تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات پھر فائرنگ کی گئی۔سماجی رہنماؤں اور نوجوانوں نے علاقے میں امن کی بحالی کے لئے دھرنا دے دیا۔
آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار
ادھر ایک اور واقعہ میں آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔امدادی ٹیموں کے مطابق گاڑی تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے گہری کھائی میں گری۔حادثے میں جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔ گاڑی میں آٹھ مسافر سوار تھے۔ مرنے والوں میں دو بچے اور خاتون بھی شامل ہیں۔
پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…
ریسکیو اہل کاروں کے مطابق علاقے میں موبائل فون سروس بند ہونے کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا ہے۔ حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کیلئے مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔امدادی اہل کاروں نے یہ بھی بتایا کہ حادثے میں دو افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
حادثے کے بعد فوری طور پر مقامی افراد نے امدادی کارروائیوں سے میں حصہ لیتے ہوئے زخمیوں اور لاشوں کو نکال کر اسپتال منتقل کیا۔