پلوامہ :مقبوضہ کشمیربھارت کے ہاتھ سے نکلنے لگا: جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع میں جھڑپیں شروع ،اطلاعات کےمطابق جمعہ کی سہ پہر جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کے رہمو کے علاقے میں زبردست جھڑپیں شروع ہوگئیں ۔ساوتھ ایشین وائر کے مطابق متعدد افراد سڑکوں پر نکل آئے اور رہمو میں احتجاج کیا کہ انہیں نماز پڑھنے کی اجازت نہیں دی گئی۔

ساوتھ ایشین وائر کے مطابق لوگوں کا کہنا ہے کہ جب بیرونی ریاستوں میں شراب فروخت کرنے کی اجازت دی گئی تو ہمیں مساجد میں نماز پڑھنے کی اپنی مذہبی ذمہ داری کو کیوں ادا کرنے اجازت نہیں دی جارہی ہے؟
پولیس اور سی آر پی ایف نے آنسو کنستروں پر فائرنگ کرکے انہیں منتشر کرنے کی کوشش کی۔

مظاہرین نے فورسز پرپتھراو کیاتو جھڑپیں شروع ہوگئیں۔ پولیس اور سی آر پی ایف کے جوانوں نے بھی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پیلٹ کا سہارا لیا۔آخری بار اطلاعات آنے تک احتجاج جاری تھا۔جھڑپوں میں کسی شخص کے زخمی ہونے کے بارے میں ابھی تک کوئی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔ دریں اثنا ، کچھ لوگوں نے موران کے قریب سی آر پی ایف کی گاڑیوں پر پتھراو بھی کیا۔

Shares: