وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نےکلین کراچی کے بارے منفی بیان بازی کا جواب دے دیا ہے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کے کراچی صاف ہونےسے پہلے رکنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بارش کے دوران نالوں کی صفائی کچھ دیر کیلئے روکی گئی،نالے صاف کرکے پانی کا بہاؤ بحال کر دیا ہے،

کلین کراچی مہم روک دی گئی

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہم کے وسائل یومِ عاشورکےجلوسوں کے راستےصاف کرنے پربھی لگا رہے ہیں،بھرپورکوشش ہے کہ کچرے کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو،فنڈنگ کی قلت سےمتعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں .

وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،

بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

Shares: