کلفٹن کراچی میں درخت کیوں کاٹے گئے، انتظامیہ لاعلم

0
47

کراچی شہر قائد میں درخت کاٹنے والا مافیا سرگرم ہو گیا، تاہم دوسری طرف سو سے زیادہ درخت کاٹے جانے پر بھی انتظامیہ لا علم نکلی ہے۔ کراچی میں نہر خیام کلفٹن کے علاقے میں فٹ پاتھ پر لگائے گئے درخت کاٹ کر حکومت کی درخت لگانے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کی مہم کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہہے ذرائع نے بتایا کہ کلفٹن کے علاقے میں گزشتہ رات مافیا نے درختوں کو کاٹا، درخت کاٹنے کے بعد انھیں فٹ پاتھ پر ہی چھوڑ دیا گیا، جب کہ انتظامیہ اس حوالے سے لا علم ہے کہ ان درختوں کو کس نے اور کیوں کاٹا۔خیال رہے کہ کراچی میں گرمیوں کا سیزن شروع ہوتے ہی درختوں کو کاٹنے کا یہ واقعہ پیش آیا ہے، جب کہ ان درختوں کو ماحولیاتی آلودگی کو کم کرنے کے لیے لگایا گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ نہر خیال میں فٹ پاتھ پر مافیا کی جانب سے 100 سے زائد درختوں کو کاٹا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کل خیبر پختون خواہ کا دورہ کریں گے، جہاں وہ 10 بلین ٹری منصوبے کے تحت شجر کاری مہم میں شریک ہوں گے۔وزیر اعظم کل خیبر پختون خواہ میں زیتون کی شجر کاری کا آغاز کریں گے، وزیر اعلیٰ کے پی کے محمود خان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔

Leave a reply