بالی وڈ کی نامور اداکارہ سلینا جیٹلی جو کہ بالی وڈ کو چھوڑ کو آسٹریلیا میں اپنے شوہر کے ساتھ رہتی ہیں انہوں نے ماضی کے جھروکوں میں جھانکتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے جب فلم اکثر سے نکالا گیا تو بہت افسوس ہوا ، اور اس فلم سے مجھے نکالا بھی زبردستی گیا. اداکارہ نے کہا کہ اس فلم میں عمران ہاشمی مرکزی کردار کررہے تھے اور مجھے ان کے ساتھ سائن کیا گیا تھا، اسی دوران مجھے ایک اور فلم جوانی دیوانی آفر ہوئی تھی ، جس پر اکثر کے پرڈیوسرز نے احتجاج کیا انہوں نے مجھے کہا کہ اگر میں اکثر فلم میں رہنا چاہتی ہوں تو جوانی دیوانی کو چھوڑ دوں

میں نے انہیں سمجھانے کی کوشش کی لیکن انہوں نے ایک نہ سنی اور نہایت ہی گھٹیا طریقے سے مجھے فلم سے نکالا گیا. جس کا مجھے آج بھی افسوس ہے. انہوں نے کہا کہ بالی وڈ میں کام کرنے کا تجربہ بہت ہی اچھا رہا ہے ، میں آج بھی اپنے کیرئیر پر نظر ڈالتی ہوں تو اچھا محسوس ہوتا ہے تاہم آج کل صرف اپنے تین بچے پال رہی ہوں ان کی بہترین پرورش اور تعلیم و تربیت میری زندگی کا اولین مقصد ہے لیکن جیسے مجھے اکثر فلم سے نکالا گیا اسکا افسوس آج بھی ہے.

Shares: