بھارت: کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی

پانی کی سطح 15 سے بڑھ کر 20 فٹ تک بلند ہوگئی
0
76

بھارتی ریاست سکم میں کلاؤڈ برسٹ کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔

باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق شمالی سکم کی لوناک جھیل پر بادل پھٹنے کا واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دریائے ٹیسٹا میں پانی کی سطح میں اضافہ ہوگیا اور سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی چنگ تھانگ ڈیم سے بھی دریا میں پانی چھوڑا گیا جس سے مزید صورتحال خراب ہوگئی اور پانی کی سطح 15 سے بڑھ کر 20 فٹ تک بلند ہوگئی، جسکی وجہ لاچن ویلی میں آس پاس موجود اضلاع کو شدید نقصان پہنچا، سیلاب میں فوج کی گاڑیاں بہہ گئیں اور 23 فوجی بھی لاپتا ہوگئے جن کی تلاش جاری ہے۔

جناح ہاؤس کیس: پولیس نے اسدعمر اور چئیرمین پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری …

بھارتی میڈیا کے مطابق سیلابی ریلے کی وجہ سے تین افراد ہلاک ہوئے جن کی لاشیں مل گئی ہیں ریسکیوحکام کے مطابق سڑکیں سیلاب میں بہہ جانے کی وجہ سے ریسکیو کے عمل میں شدید مشکلات کا سامنا ہے سیلاب نے وادی لاچن میں کئی فوجی تنصیبات کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

بنوں میں ایک اور بچے میں پولیو وائرس کی تصدیق

Leave a reply