وزیرا عظم اچانک ریڑھی بانوں کے پاس پہنچ گئے

وزیرا عظم اچانک ریڑھی بانوں کے پاس پہنچ گئے

باغی ٹی وی : وزیراعظم کااسلام آبادکےعلاقےجی ٹین میں ریڑھی بان مارکیٹ کادورہ، وزیراعظم خودگاڑی ڈرائیوکرکےریڑھی بان مارکیٹ پہنچ گئے . وزیراعظم نے اسلام آبادکےعلاقےجی ٹین میں ریڑھی بان مارکیٹ کادورہ کیا.

سینیٹرفیصل جاوید نے کہا ہے وزیراعظم عمران خان نے اسلام آبادکےعلاقےجی ٹین میں ریڑھی بان مارکیٹ کادورہ کیاہے اور وزیراعظم نےگاڑی خودڈرائیوکی، انہوں‌نے اس موقع پر علاقےجی ٹین میں ریڑھی بان مارکیٹ کادورہ کیا.دکانداروں سے ان کے مسائل پوچھے اور بات چیت کی . ان کا کہنا تھا کہ حکمران وہ ہوتا ہے جس کو عوام کا خیال ہو.

خیال رہے کہ وزیر اعظم اس سے پہلے بھی مارکیٹ میں پہنچ تھے . جہاں انہوں‌ نے لگائے گئے اسٹال کا دورہ کیا تھا اور مارکیٹ میں موجود دکان والوں سے بات چیت بھی کی تھی.

جس کے بعد میڈیا میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ وزیراعظم کا اس وقت پبلک میں جانے کا مقصد پیغام دینا تھا کہ وہ حکومت چھوڑ کر اپوزیشن کرنے جارہے ہیں‌. اب پھر یہ خبر آئی ہے کہ وہ ریڑھی بان مارکیٹ پہنچ گئے ہیں . اس کا کیا مقصد ہوسکتا ہے اس بارے میں آنے والے وقت میں ہی واضح‌ہو گا .

Comments are closed.