وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

0
34

وزیراعلیٰ سندھ اور وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کا اجلاس

کراچی (باغی ٹی وی ): وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفاقی وزیر اسد عمر کی سربراہی میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ تبلیغی جماعت کے تین ارکان کے پی کے سے اپنے آبائی ضلع ٹنڈو محمد خان واپس آئے۔ ان تینوں کے پاس ریکوری سرٹیفکیٹ تھا لیکن جب ان کا یہاں پر ٹیسٹ کیا گیا تو کورونا وائرس مثبت پایا گیا۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ انتہائی سنجیدہ بات ہے اور اس پر بطور خاص توجہ دی جانی چاہئے۔ کے پی کے حکومت نے وزیراعلیٰ سندھ کو یقین دلایا کہ ایسی غلطیاں مستقبل میں بھی ہوسکتی ہیں اور انہوں نے مزید کہا کہ وہ اس معاملے کی تحقیقات کریں گے کہ ان لوگوں کو کس طرح ہیلتھ سرٹیفکیٹ دئے گئے۔ اجلاس میں این سی او سی ، اسلام آباد کو قومی ڈیجیٹل ون لائن انٹروگریشن نظام سے منسلک کرنے پر اتفاق کیا گیا جہاں سے اس کو صوبائی ٹاسک فورس کے ساتھ منسلک کیا جائے گا.

جس کی سربراہی وزیراعلیٰ سندھ کریں گے۔ اس نظام میں ڈیش بورڈ ہوگا جہاں متعلقہ اطلاعات، آئسولیشن کی سہولیات کا ڈیٹا، مریضوں کی تعداد، مشتبہ افراد کی تعداد، ٹیسٹ کے گئے نمونے، قرنطینہ مراکز میں داخلہ، گھریلو آئسولیشن اور اسپتال میں داخل کرنا، لیب کی سہولیات اور ان کی کارکردگی کے اعداد و شمار کو مستقل بنیادوں پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔ قومی ڈیٹا بیس کو صوبوں میں ڈویژنل سطح اور ضلعی سطح سے منسلک کیا جائے گا اور سب کو اعداد و شمار کو دیکھنے ان کے متعلقہ ڈیٹا کو اپ لوڈ کرنے، ترمیم کے حقوق اور ڈیش بورڈ تک مکمل رسائی کے حقوق حاصل ہوں گے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ چیف سکریٹری اور محکمہ صحت کو بھی اعداد و شمار تک رسائی حاصل ہوگی۔ مراد علی شاہ نے سندھ میں کورونا وائرس سے متعلق بھی آگاہ کیا اور انھوں نے اب تک اٹھائے گئے اقدامات پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
عبدالرشید چنا میڈیا کنسلٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ

Leave a reply