48 گھنٹوں کے اندر ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں ،وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کی ڈی سی اوز کو ہدایت

0
42

کوئٹہ:بلوچستان کی صوبائی حکومت نے صوبے میں پہلی مرتبہ تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں اسپیشلسٹ ڈاکٹرز کو تعینات کرکے صحت کے میدان میں بہتری لانے کی طرف قدام اٹھا لیا ہے. جس کے لیے وزیر اعلیٰ جام کمال نے ہر ضلع میں اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کردیا ہے. دوسری طرف وزیر اعلیٰ جام کمال نے اس امر کو یقینی بناتے ہوئے کہا ہے کہ تام ڈی سی اوز 48 گھنٹے کے اندراندر تمام ڈاکٹرز کی حاضری کو یقینی بنائیں اور اس کی رپورٹ بھی دیں

محکمہ صحت بلوچستان نے تمام ڈسٹرکٹ ہسپتالوں میں‌اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کو تعینات کرنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ جام کمال کی خصوصی ہدایت پر کیا ہے جس میں وزیر اعلیٰ نے اس مقصد کے لیے اسپیشل ڈائریکٹو جاری کیا تھا .وزیر اعلیٰ نے تمام ڈی سی اوز کو یہ بھی ہدایت کی ہے کہ وہ ڈاکٹرز کو ڈیوٹی اور اس کے علاوہ حائل ہونے والی مشکلات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ کریں

یاد رہے کہ صوبے میں‌اسپیشلسٹ ڈاکٹروں کی تعیناتی صوبے میں صحت کے میدان میں بہتری لانے کے لیے کی اور ہدایت کی کہ وہ ضلعی اور تحصیلی سطح پر مریضوں کی داد رسی کے لیے بہتر سے بہتر کام کریں .وزیر اعلیٰ جام کمال نے وارننگ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے تمام تر سہولیات کے باوجود اگر کوئی ڈاکٹر یا عملے کا کوئی دوسرا اہلکار سستی کا مظاہرہ کرے گا تو پھر اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی.وزیر اعلیٰ نے غیر حاضر رہنے سے باز رہنے کی بھی ہدایت کی

Leave a reply