وزیراعلٰی بلوچستان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن سے متعلق اجلاس ، اہم مور کا فیصلہ

0
35

وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن سے متعلق اجلاس ، اہم مور کا فیصلہ

باغی ٹی وی :وزیراعلٰی بلوچستان جام کمال خان کی زیر صدارت لاک ڈاؤن سے متعلق امور کے جائزہ کی کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزیر سلیم احمد کھوسہ رکن صوبائی اسمبلی اصغر اچکزئ اے سی ایس داخلہ آئ جی پولیس ایڈیشنل آئ جی پولیس لمشنر اور ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں شرکت کی
اجلاس میں لاک ڈاؤن میں نرمی کرنے اور بعض اشییا ء سے متعلق کاروبار کھولنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا
اجلاس میں مکمل لاک ڈاؤن کو سمارٹ لاک ڈاؤن میں تبدیل کرنے کی منظوری دی گئی .دکاندار اور تاجر تنظیمیں احتیاطی تدابیر کی ایس او پیز پر عملدرآمد کرانے کی پابند ہونگی .پیر کے روز سے صوبہ بھر میں کپڑے جوتے درزی اور ملبوسات کے کاروبار کھل جائیں گے ۔کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائیندے اجلاس میں دیگر امور طے کرینگے۔کمیٹی کے اراکین اور انجمن تاجران کے نمائندے مشترکہ پریس کانفرنس میں سمارٹ لاک ڈاؤن کی حکمت عملی کا اعلان کرینگے

Leave a reply