کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں،وزیراعلیٰ پنجاب
وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی کے رہنما، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا وفد حمزہ شہباز کو وزیر اعلیٰ بننے پرمبارک باد دینے آیا تھا،ہمارا کوئی مطالبہ نہیں ہے،بلاول بھٹو کی نواز شریف سے ملاقات میں تمام معاملات طے ہو گئے ہیں،عمران خان پہلے تحریک عدم اعتماد کے لیے دعا کرتے تھے تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو گئی اب کیوں رو رہے ہیں ،انہوں نے تو آخری بال تک کھیلنا تھا اب وکٹ لے کر ہی بھاگ گئے
وزیراعلیٰ پنجاب محمد حمزہ شہباز شریف سے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی وفد کی ملاقات ہوئی ہے ،سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، قمرالزمان کائرہ، رکن پنجاب اسمبلی علی حیدر گیلانی اور حسن مرتضیٰ وفد میں شامل تھے، ملاقات میں سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، سید یوسف علی گیلانی اور دیگر شرکاء نے وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کو منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی اور گلدستہ پیش کیا ،ملاقات میں مل جل کر چلنے پر اتفاق رائے کا اعادہ کیا گیا، وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے بھرپور تعاون کرنے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا شکریہ ادا کیا
وزیراعلیٰ محمد حمزہ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اتحادی ہمارے دوست اور بھائیوں کی مانند ہیں رواداری اور احساس حقیقی سیاسی روایات ہیں۔ عہدے عارضی ہوتے ہیں۔انسانیت سے محبت ترجیح ہونی چاہیے۔ آئینی اور جمہوری اقدار کو مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا۔ پنجاب کی ترقی کا سفر وہیں شروع ہو چکا ہے جہاں سے چار سال پہلے منقطع ہوا تھا۔ وقت کم ہے، دن رات کام کرنا ہوگا۔ دوستوں کے مشوروں کا خیر مقدم کریں گے۔ہم سب ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کیلئے یکجا ہو کر کام کر رہے ہیں۔
سردار اویس لغاری، خواجہ سلمان رفیق۔ خواجہ عمران نذیر ۔عطا اللہ تارڑ ۔عمران گورایہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز آج فیصل آباد کا دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز فیصل آباد میں انتہائی مصروف دن گزاریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سیاسی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے اور فیصل آباد میں ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیں گے وزیر اعلی حمزہ شہباز فیصل آباد میں ہسپتال کا بھی دورہ کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما چوہدری شیر علی کی رہائش گاہ جائیں گے اور ان کی سے ملاقات کریں گے
وزیراعلیٰ حمزہ شہباز رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض کے بیٹے کی شادی کی تقریب میں شرکت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے وزیراعلیٰ حمزہ شہباز سرکٹ ہاؤس فیصل آباد میں پارلیمنٹیرینز سے ملاقات کریں گے
عمران خان نے کہا تھا کہ منحرف اراکین کے بچوں سے کوئی شادیاں نہیں کرے گا لیکن فیصل آباد سے منحرف ممبر قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان کے بیٹے کی شادی ہوگی اورآج دعوت ولیمہ ہے جس میں پنجاب کے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف شرکت کریں گے
[wp-embedder-pack width=”100%” height=”400px” download=”all” download-text=”” attachment_id=”491087″ /]
دوسری جانب وزیراعلی پنجاب حمزہ شہبازشریف کا صوبے کے مخلتف اضلاع کے دورے کا پلان تیارکر لیا گیا ہے، وزیراعلی پنجاب لاہور، ملتان، راولپنڈی، فیصل آباد اور دیگر اضلاع کے دورے کریں گے وزیراعلی پنجاب عوامی مقامات پر مسائل و سہولتوں کا جائزہ لیں گے، وزیراعلی پنجاب نے ہدایت کی ہے کہ کام کے سوا کچھ نہیں ہوگا، باتیں کم زیادہ کام کریں، پنجاب میں بےشمار مسائل ہیں سب کو ٹھیک کریں گے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی،
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، مولانا طارق جمیل بھی خاموش نہ رہ سکے
مسجد نبوی واقعہ توہین رسالت کے زمرے میں آتا ہے، مبشر لقمان کے فین کی قوم سے اپیل
مسجد نبوی کو جلسہ گاہ بنانیوالو شرم کرو، بے حرمتی کا سازشی پکڑا گیا، مبشر لقمان پھٹ پڑے
مسجد نبوی میں نازیبا نعرے، رانا ثناء اللہ نے بڑا اعلان کر دیا
سینکڑوں پیغامات موصول ہوئے کہ حکومت ایکشن کیوں نہیں لے رہی۔ مریم نواز کا ردعمل
سعودی عرب میں گرفتاریوں کی ویڈیو
شیخ رشید کے بھتیجے شیخ راشد شفیق مسجد نبوی میں واقعہ کی خود نگرانی کرتے رہے