وزیر اعلیٰ پنجاب نے آٹے کے اضافی قیمت پر سخت نوٹس لے لیا
باغی ٹی وی وزیراعلیٰ عثمان بزدارکا بعض شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے میڈیا پر نشر ہونے والے خبروں کا سخت نوٹس.آٹے کی قیمتوں میں استحکام کیلئے ضروری انتظامی اقدامات اٹھانے کا حکم، بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کروں گا:عثمان بزدار
فرائض سے غفلت برتنے اور بے ضابطگیوں میں ملوث محکمہ خوراک کے افسروں کیخلاف ایکشن،4 افسران کوعہدوں سے ہٹا دیا گیا
وزیراعلیٰ کے سخت احکامات پر محکمہ خوراک کا صوبہ بھر میں کریک ڈاؤن، 376فلورملوں کیخلاف کارروائی، 9کروڑ 6لاکھ روپے جرمانہ
15فلور ملوں کے لائسنس معطل،180ملوں کا گندم کا کوٹہ معطل، شہروں میں آٹے کی سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے 126سیل پوائنٹس قائم
سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنیوالی ملوں کو سیل کیا جائیگا،چکی مالکان کو قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی
وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہاہے کہ عوام کو آٹے کی مقرر کردہ نرخوں پردستیابی یقینی بنائی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ خوراک میں مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گندم اورآٹے کی سپلائی اورڈیمانڈکی سختی سے مانیٹرنگ کی جائے۔ سرکاری گندم کاآٹا اوپن مارکیٹ میں فروخت کرنے والی ملوں کو سیل کیا جائے گا۔محکمہ خوراک اورانتظامی افسران آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔چکی مالکان کو آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔آٹے کی قیمت میں بلاجواز اضافہ کرنیوالوں کیخلاف قانون حرکت میں آئے گا۔انہوں نے ہدایت کی کہ صوبے کے خارجی راستوں پر مانیٹرنگ کے نظام کو مزیدسخت کیا جائے۔ آٹے کے نرخوں میں بلاجواز اضافے کے حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔صوبائی وزیرخوراک خود فیلڈ میں جا کر آٹے کی دستیابی کو یقینی بنائیں۔پنجاب میں آٹے کی قیمت میں اضافہ نہیں ہونے دیا جائے گا۔ محکمہ خوراک روزانہ کی بنیادپرکیے جانے والے اقدامات کی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس بھجوائے۔مجھے آٹے کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں۔ محکمہ خوراک ایکشن لے اورآٹے کی دستیابی کو برقرار رکھے۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت آج وزیراعلیٰ آفس میں ہنگامی اجلاس منعقد ہوا،جس میں صوبے میں آٹے کی ڈیمانڈ و سپلائی اورقیمتوں کے حوالے سے جائزہ لیاگیا۔صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری بہاولپور سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ چیف سیکرٹری، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ، سیکرٹری خوراک، ڈائریکٹر فوڈ، سیکرٹری اطلاعات نے اجلاس میں شرکت کی۔








