گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے،ترجمان

،سیاسی پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی
ali amin

پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے-

باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے، وزیرا عظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی،وفاقی حکومت کو عزم استحکام کےطریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضا حت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،سیاسی پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی جبکہ ضم اضلاع کے معاملات پر پی ٹی آئی نے 26 جون کو قبائلی ملکان کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے۔

مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے، اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں، عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل از وقت ہے۔

غزہ جنگ : دو امریکی فوجیوں نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی

بیرسٹر سیف نے کہا کہ یقینًا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائےگی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف ایک ادارے کا مسئلہ نہیں ہے اسی طرح دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی سے خیبر تا کراچی تک پورا ملک متاثر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

Comments are closed.