وزیراعلیٰپنجاب کے پروٹوکول میں پھنسا نوجوان ہسپتال نہ پہنچنے پر دم توڑ گیا، ً ماں اپنے لعل کا خون کس کے نام تلاش کرے
باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹوکول کی نظر ماں کا ایک لعل قربان ہوگیا . تفصیلات کے مطابق وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار کے پروٹول کی وجہ سے ٹریفک میں پھنسے ایک جوان کی موت واقع ہوگئی .
نوجوان ملتان کے نواہی علاقےمیں ٹریکٹر کے نیچے آگیا تھا جس کو فوری طور پر ایمبولینس میں لاد کر نشتر ہسپتال پہنچایا گیا . لیکن کیا علم تھا کہ اس نوجوان اور ماں کے لعل نے وزیرا علیٰ کے پروٹوکول پر قربان ہو جانا تھا . وزیراعلیٰ کے لگائے گئے پروٹوکول میں روڈ بند کردیے گئے تھے اور اس وجہ سے اس میں اس نوجوان کی ایمبولینس بھی موجود تھی جس میں یہ زٰخمی شخص سوار تھا
لیکن آدھا گھنٹا بیت جانے کے باوجود یہ ٹریفک نہ کھولی جاسکی . اور یوں یہ مریض سسکتے سسکتے ایمبولینس میں ہی دم توڑ گیا . یوں ہمارے حکرانوں کے پوروٹول اور شاہانہ انداز کی نذر ایک اور جان ہوگئی .
https://twitter.com/BaaghiTV/status/1383688436658311170?s=20
خیال رہے کہ موجودہ حکومت اپنے الیکشن میں یہ منشور بھی لے کر آئی تھی کہ وہ پروٹوکول کو ختم کرے گی . اور جو لوگ اس پروٹوکول کی وجہ سے تنگ ہوتے ہیں. اور اب اس پروٹو کول کا شکار نہیں ہوں گے .
لیکن آج پھر جہاں دوسرے وعدے اور باتیں جو حکومت نے کی تھیں پوری نہ ہوئی وہاں یہ وعدہ بھی پورا نہ ہوسکا کہ پی ٹی آئی کا پروٹوکول ختم کرنے کا وعدہ بھی وفا نہ ہوسکا. اور اس پروٹوکول پر ایک ماں کا لعل قربان ہوگیا . اس خون کو کس کے نام پر تلاش کیا جائے ؟ کیا ارباب ختیار اس کا جواب دیں گے ؟ اور جس وجہ یہ شدید زخمی جوان ہسپتال جانے میں ناکام رہا کیا وجہ بننے والے پر کوئی ذمہ داری ڈالی جائے گی . ؟ یہ سب سوال ہیں جس کا جواب حکومت سے طلب کیا جارہا ہے








