وزیر اعلی پنجاب کا سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ ، شاہ سلمان کی خیریت دریافت کی
باغی ٹی وی : وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے سعودی عرب کے سفیر سے ٹیلیفونک رابطہ کر کے سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی خیریت دریافت کی

انہوں نے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی صحت یابی کے لئے دعا بھی کی . سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا .انہوں نے کہا کہ اللہ تعالی سے د عا ہے کہ سلمان بن عبدالعزیز کو جلد صحت کاملہ عطا فرمائے.
ادھر وزیراعظم عمران خان نے سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے۔

اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کی ہسپتال منتقلی کی تشویشناک خبر موصول ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام، حکومت اور میں اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ ان کی جلد شفا یابی، عمدہ صحت اور درازی عمر کیلئے کی جانے والی دعاﺅں میں ساتھ ہیں۔ اﷲ کریم ہماری دعائیں قبول فرمائے۔

وزیر اعظم کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا

Shares: