شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد ترجمان وزیراعلیٰ کا قرعہ کس کے نام نکلے گا؟ نام وزیراعظم ہاؤس بھجوا دیئے گئے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے گزشتہ روز استعفیٰ دے دیا تھا، اب وزیراعلیٰ پنجاب کا ترجمان خاتون کو بنائے جانے پر غور کیا جا رہا ہے، اس ضمن میں پنجاب سے عائشہ چودھری اور عائشہ نذیر جٹ کے ناموں پر غورکیا جا رہا ہے، دونوں‌ نام وزیراعظم ہاؤس کو بھجوا دیئے گئے ہیں تا ہم ایم پی اے عائشہ نذیر جٹ کا نام فائنل کیے جانے کا امکان ہے

نیا ترجمان کون ہو گا ؟حتمی فیصلہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی عمرہ سے واپسی پر کیا جائے گا.

 

پنجاب حکومت کے ترجمانوں کی ایک بھی میٹنگ نہ ہوسکی۔ ترجمان پنجاب حکومت کی ایک سالہ کارکردگی پر کوئی بھی رپورٹ عوام کے سامنے مناسب انداز میں نہ لاسکے، طے شدہ امور کے تحت ترجمانوں کی میٹنگ ہر ایک ماہ بعد وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بلائی جانی تھی، میٹنگ میں حکومت کے اہداف کو عوام کے سامنے لانا طے کرنا تھا۔

دوسری طرف پنجاب حکومت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی کارکردگی رپورٹ وزیراعلیٰ سیل کی جانب سے ہی جاری کی جارہی ہیں۔ میڈیا پر 4 سے 6 ترجمان حکومت کی ترجمانی کرتے نظر آتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ماہ سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود ترجمانوں کی کوئی میٹنگ بھی کال نہیں کی گئی۔ پنجاب کے 40 ترجمان تھے، شہباز گل کے استعفیٰ کے بعد اب ترجمانوں کی تعداد 39 رہ گئی ہے.

شہباز گل نے استعفیٰ دے دیا

Shares: