وزیراعلیٰ کی حکم عدولی، عثمان بزدار پولیس پر برہم،کہا غفلت برداشت نہیں رپورٹ دیں

0
31

وزیراعلیٰ کی حکم عدولی، عثمان بزدار پولیس پر برہم،کہا غفلت برداشت نہیں رپورٹ دیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں گلے میں ڈور پھرنے سے ایک شخص زخمی ہو گیا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا، وزیراعلیٰ نے رپورٹ طلب کر لی

پولیس کے مطابق قاسم ہال روڈ پر دکان بند کر کے اپنے گھر جا رہا تھا کہ مصری شاہ کے قریب اس کے گلے پر ڈور پھر گئی جس سے وہ زخمی ہو گیا۔ اس کو طبی امداد کے لیے فوری میو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں اب اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

دوسری جانب زخمی قاسم کے والد کی مدعیت میں نامعلوم پتنگ بازوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا جبکہ پولیس پتنگ بازوں اور پتنگ سازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہی ہے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب نے پابندی کے باوجود لاہور میں پتنگ بازی پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے اور سی سی پی او لاہور سے رپور ٹ طلب کرلی۔

وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ سخت ہدایات کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات کو نہ روکنا متعلقہ پولیس کی غفلت ہے، وزیراعلی کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور میں واقعہ پیش آیا تھا ہیلمٹ کو چیرتے ہوئےہوئے پتنگ کی ڈورنے شہ رگ کاٹ دی لاہور کے علاقے نشتر کالونی میں گلے میں پر ڈور پھرنے سے ڈولفن اہلکار جاں بحق ہو گیا تھا

Leave a reply