پشاور: نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے سیکیورٹی اسکواڈ انچارج وکیل خان کو ساتھی سمیت قتل کردیا جبکہ واقعہ میں دو بچے شدید زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : واقعہ ضلع مالاکنڈ میں درگئی کے علاقے ہریان کوٹ میں اس وقت پیش آیا جب انسپکٹر وکیل خان اپنے ساتھی اور بچوں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر گھر جارہے تھے کہ راستے میں موٹرسائیکلوں پر سوار نامعلوم مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی جسس سے انسپکٹر وکیل ساتھی سمیت جاں بحاق ہو گئے جبکہ دو بچے زخمی ہوئے-
واقعہ کے بعد مالاکنڈ لیویز نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کردئیے،مذکورہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی وکیل خان کے بھائی مالاکنڈ لیویز کے صوبیدار(ر) سعیداللہ صدمہ برداشت نہ کرسکے اور دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، جب کہ ہریان کوٹ کے مقامی لوگوں نے واقعہ کے خلاف درگئی بازار میں احتجاج کیا اور نعرے لگائے مظاہرین نے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا-
ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا
دوسری جانب نگراں وزیراعلی خیبر پختونخوا جسٹس (ر) سید ارشد حسین شاہ نے واقعے کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ انہوں نے کہا کہ واقعے میں ملوث عناصر قانون کی گرفت سے کسی صورت بچ نہیں سکتے اور انہیں جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔