جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آپریشنز، 9 دہشتگرد ہلاک ،1 سپاہی شہید

آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔
0
106
ispr

راولپنڈی: جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے جب کہ ایک سپاہی شہید ہوگیا،جبکہ ضلع ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

باغی ٹی وی : پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع ٹانک اور جنوبی وزیرستان میں علیحدہ علیحدہ انٹیلی جنس اطلاع کی بنیاد پر آپریشنز کیے،اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں دونوں مقامات پر 9 دہشت گرد ہلاک ہوئے، ٹانک میں دو انتہائی مطلوب دہشت گرد رحمت اللہ عرف بدر منصور اور ٹی ایس امجد بابری ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان میں ایک اور آپریشن میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہوئے، جن کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیزم واد بھی برآمد ہوا، آپریشن کے دوران ایک سپاہی شاہ زیب اسلم نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

آئی ایس پی آر کے مطابق تمام دہشت گرد علاقے میں سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں کے ساتھ بھتہ خوری اور شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے،پاکستان کی سکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں فوج کے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

Leave a reply