خیبرپختونخوا سے مزید دو آزاد اراکین مسلم لیگ ن میں شامل

نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا
0
92
elections 2024

لاہور: مسلم لیگ ن کو خیبرپختونخوا اسمبلی کی دومزید نشستیں مل گئیں-

باغی ٹی وی : خیبرپختونخوا کے حلقہ پی کے 106 سے سابق وزیر ہشام انعام اللہ خان اور پی کے 82 سے ملک طارق اعوان نے شہباز شریف اور دیگر لیگی قیادت سے ملاقات میں مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کردیا، مسلم لیگ ن کے صدر اور نامزد وزیراعظم شہباز شریف سے آزاد منتخب اراکین اسمبلی نے ملاقات کی،اس موقع پر صوبائی صدر انجینئر امیر مقام اور اویس خان لغاری بھی موجود تھے،نامزد وزیراعظم شہبازشریف نے آزاد اراکین اسمبلی کا خیر مقدم کیا-

آزاد اراکین کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو مشکلات سے نکال سکتے ہیں، شہباز شریف نے کہا کہ عدم استحکام کسی کے مفاد میں نہیں معاشی خطرات کا تقاضا ہےسب مل کر پاکستان کے لئے کام کریں پہلے بھی ملک کو ڈیفالٹ سے بچایااب بھی یہی ترجیح ہے،جن کا ایجنڈا انتشار ہے وہ اب بھی انتشار پھیلا رہے ہیں،نواز شریف اپنی ذات اورسیاست کا نہیں،ہمیشہ پاکستان اورعوام کا مفاد سوچتے ہیں، ہم پاکستان کو کسی نئی مصیبت اور بحران سے بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

کمشنر کے تانے بانے پی ٹی آئی سے مل رہے ہیں،رہنما پیپلز پارٹی

کمشنر راولپنڈی لیاقت علی چھٹہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

قوم نے بانی پی ٹی آئی کو ووٹ دئیے،ہمارا مینڈیٹ واپس کیا جائے،علی محمد خان

Leave a reply